• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہزاروں سال پرانا دنیا کا دوسرا قدیم ترین برگد کا درخت

پاکستان میں ہزاروں سال پرانا دنیا کا دوسرا قدیم ترین برگد کا درخت 


کراچی (نیوز ڈیسک) سرگودھا کے علاقے مڈھ رانجھا کے قریب برگد کا تاریخی درخت پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیاکا دوسرا قدیم درخت ہے اور اسکی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے۔ دریائے چناب کے کنارے پر کھڑے اس کرشماتی درخت پر جہاں انواع و اقسام کے پرندوں نے گھونسلے بنا رکھے ہیں وہیں تواہم پرست لوگ اپنی منتیں مرادیں پوری کرنے کیلئے بھی اس درخت پر مختلف نوعیت کے فقرے تحریر کر دیتے ہیں۔ برگد کے اس درخت کے چر چے صرف پاکستان تک محدود نہیں ہیں بلکہ بہت سے ایشیائی اور مغربی ممالک کے لو گ اس کی شہرت سن کر اسے دیکھنے کیلئے کھنچے چلے آتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برگد کا یہ درخت پاکستان کا قیمتی ورثہ ہے، دیگر ممالک کے لوگ تو اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمیں بھی اسکے تحفظ کویقینی بنانا چاہیے۔ کہتے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا برگد کا درخت سری لنکا میں ہے اور اسکے بعد مڈھ رانجھا کا برگد کا یہ درخت دوسرے نمبر پر آتا ہے جبکہ انڈیا کا درخت تیسرے نمبر پر ہے۔ علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہم نے اپنے برگد کے اس درخت پر توجہ نہ دی تو بھارت کا درخت تیسر ے کی بجائے دوسرے نمبر پر آسکتا ہے۔

تازہ ترین