• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نمازِ جمعہ بیٹے کی امامت میں پڑھی

—فیس بک ویڈیو گریب
—فیس بک ویڈیو گریب

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلم ممالک کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، ہمیں لوگ فٹ بال کی طرح لات مار رہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اسلام میں فرقہ بندی کی کوئی گنجائش نہیں، ان درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور میں بتی چوک مسجد میں اپنے بیٹے کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔

اس موقع پر مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

وہ مرکز اہلحدیث راوی روڈ بھی گئے جہاں سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور دیگر علماء نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مجھے مرکز اہلِ حدیث آمد پر بہت مسرت ہو رہی ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر ناٸیک کا شکریہ کہ انہوں نے مہمان نوازی کا اعزاز بخشا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے خوش آئند ہے۔

قومی خبریں سے مزید