• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نئے ڈی جی کیلئے 7 امیدوار شارٹ لسٹ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی تقرری کیلئے امیدوار شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔

وزارت ہوا بازی نے نئے ڈی جی کے انٹرویو کےلیے 7 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں کمیٹی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیر سعید شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں میں شامل ہیں۔

وزارت ہوابازی کی شارٹ لسٹ میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عامر حیات بھی شامل ہیں۔

نئے ڈی جی کےلیے جن مزید امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ان میں سلمان مفتی، محمد ریاض الدین، سعد خان اور عامر نثار چوہدری کے نام شامل ہیں۔

وزارت ہوا بازی کے سیکشن افسر نے شارٹ لسٹ امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید