پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں اسپنر ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سفیان مقیم کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے قومی اسکواڈ کو حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
ابرار احمد جو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بخار میں مبتلا ہوگئے تھے، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کو شامل کیا جاسکتا ہے، سلیکشن کمیٹی میں اسپنر کے حوالے سے ساجد خان کا نام بھی زیر غور ہے۔