صدرِ مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری جمعے کو وطن واپس پہنچے۔
اپنے قیام کے دوران صدر نے اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ امن اور ترقی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔
دورۂ ترکمانستان میں صدر زرداری کی روسی صدر پیوٹن سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضوط بنانے پر زور دیا گیا۔
صدرِ پاکستان کو دورے کی دعوت ترکمانستان کے ہم منصب نے دی تھی۔