• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو حملے کے 2 دہشتگردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

داسو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ بہادر شاہ میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مجرموں کو چھڑوانے کے لیے حملہ کرنے والے 12 دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، 2 پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگیں جو بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق دہشتگرد حسین اور ایاز اپنےحملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

واضح رہے کہ 14جولائی 2021ء کو داسو حملے میں 9 غیر ملکیوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید