شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کانفرنس کے دوران ریڈ زون میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔
کانفرنس کے دوران شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔