• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی شرقی کے 90 فیصد اسکول طلباء سرکاری کتابوں سے محروم

---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

عدالتی حکم پر سرکاری اسکولوں میں کتابوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضلع شرقی آصف علی عباسی نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی عباسی نے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں 8 سے زائد سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکب لائن، جٹ لائن، خدا داد کالونی کے ان سرکاری اسکولوں میں صرف 10 فیصد طلبہ کو سرکاری کتابیں مل سکی ہیں جبکہ 90 فیصد طلبہ سرکاری کتابوں سے محروم ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کتابوں کی فراہمی سے متعلق رپورٹ تیار کر لی، جو سیشن جج ایسٹ کو ارسال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سیشن ججز سے سرکاری کتابوں کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید