• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ 

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ میں شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف آئینی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کردیا۔

قومی خبریں سے مزید