متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کا وفد آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق پارٹی وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملات میں قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے آئینی ترمیمی بل پر گفتگو ہوگی، ایم کیو ایم کا مجوزہ آئینی ترمیمی بل اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی سے متعلق ہے۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار و باوسائل بنانے کےلیے کوشاں ہے، ملاقات میں کراچی میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔