سانحۂ پارا چنار کے خلاف ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔
کھارادر اثناء عشری مسجد اور نارتھ ناظم آباد نورِ ایمان مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ بے گناہ عوام کا بہیمانہ قتل قومی سانحہ ہے، واقعے میں لاپتہ مسافروں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرم ایجنسی سمیت پورے صوبے میں آپریشن کا آغاز کیا جائے، پاراچنار جانے والے راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔