نادیہ سیف
اسکیچ بنانے کے لیے آپ کو چند بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
کاغذ: ویسے تو آپ کسی بھی قسم کا ڈرائنگ پیپر استعمال کرسکتے ہیں، لیکن بہتر نتائج کے لیے معیاری پیپر استعمال کریں۔
پینسل: مختلف شیڈز کی پینسلز درکار ہوں گی، جیسےکہ HB، 2B، 4B، اور 6B وغیرہ۔
ربڑ: پینسل کی لائنز مٹانے کے لیے ربڑ کی ضرورت پڑتی ہے۔
شارپنر: پینسل کی تراش خراش، نوک باریک کرنے کے لیے اچھے والےشارپنرز خرید لیں۔
بلینڈر یا روئی: شیڈنگ کے بعد اسکیچ کو اصل تصویر سے قریب ترین لُک دینے کے لیے بلینڈر استعمال کیا جاتا ہے، جوٹارٹیلون ہوسکتا ہے، تو بلینڈنگ اسٹیمپس یا بلینڈنگ/ میک اَپ برشز بھی۔ نیز، اس مقصد کے لیے پیپر ٹاول کا ایک چھوٹا سا فولڈڈ پیس یا روئی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
بنیادی خاکہ بنائیں: سب سے پہلے اپنے اسکیچ کا بنیادی خاکہ بنائیں۔ یہ خاکہ آسان اور بنیادی لائنز پر مشتمل ہونا چاہیے۔
تفصیلات شامل کریں: جب آپ کو بنیادی شکل، خاکہ ٹھیک معلوم ہو، تو پھر اُس میں مزید تفصیلات شامل کرنا شروع کریں۔
شیڈنگ: شیڈنگ کے ذریعے اپنی ڈرائنگ میں اوریجنیلٹی اور گہرائی لانے کی کوشش کریں اور اس کے لیے آپ مختلف پینسل شیڈز استعمال کرسکتے ہیں۔
بلینڈنگ: بلینڈرز یا پیپر ٹاول / روئی کے ذریعے اپنے شیڈز کو سافٹ لُک دیں۔
نظرِ ثانی: آخر میں دیکھیں کہ کہیں کوئی کمی تو نہیں رہ گئی۔ اُس کےبعد اپنے اسکیچ کو فائنل شکل دیں۔
یاد رکھیں، مسلسل پریکٹس ہی سے آپ کے کام میں بہتری، مہارت اور پختگی آئے گی۔ اِس لیے ہمیشہ آغاز آسان آبجیکٹس ہی سے کرنا چاہیے، پھر آہستہ آہستہ مشکل موضوعات پر کام کرنے کی کوشش کریں۔