وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے مزید نئے ججز کی بھرتی بھی ممکن ہوگی۔
گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں شافع حسین نے کہا کہ جوڈیشل ریفارمز وقت کی ضرورت ہیں، جس سے سائلین کے لیے آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سے مزید نئے ججز کی بھرتی بھی ممکن ہوگی، اس معاملے پر مسلم لیگ ق پاکستان کی بہتری کےلیے آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حقیقت میں پاکستان کی ترقی کے خلاف دھرنے دیتی ہے۔ پاکستان ترقی کرتا رہے تو ایک سال میں آئی ایم ایف سے جان چھوٹ سکتی ہے۔