• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد : کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہی ریلوے یارڈ میں حادثہ پیش آیا، بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے بعد تکنیکی عملہ پہنچ گیا، بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام شروع کیا۔

بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک کی ریلوے ٹریفک معطل رہا۔

بعد ازاں کراچی ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی دو بوگیوں کو الگ کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔

جس کے بعد مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں چل پڑیں۔

قومی خبریں سے مزید