اسلام آباد (حنیف خالد) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونین پاکستان کو جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی مہیا کرے گی۔ آئی ٹی یو کے سیکرٹری جنرل آج وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کرینگے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن بھی موجود ہونگی۔ آئی ٹی یو کے سیکرٹری جنرل پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی فوری ضروریات سے آگاہی حاصل کرینگے۔