• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنما کو چاٹنا ہے ہمیں اگر منزل نہیں ملے، ہمیں منزل چاہیے بھائی، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال---- فائل فوٹو
مصطفیٰ کمال---- فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نعرہ آپ نے لگا دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں، ہم بھی نعرے لگاتے تھے منزل نہیں رہنما چاہیے، ہم بھی پاگلوں کی طرح لگے ہوئے تھے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ رہنما کو چاٹنا ہے ہمیں اگر منزل نہیں ملے، ہمیں منزل چاہیے بھائی، پی ٹی آئی پر اینٹی اسٹیٹ ہونے کا الزام لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال سے اس الزام کو تقویت ملتی ہے، پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیاست سے اختلاف نہیں، احتجاج سیاست کا حصہ ہے، ہماری سیاست اور شکایات ملک کے وقار اور سالمیت سے اوپر نہیں، ملک ہے تو ہماری سیاست ہے، جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی فوج کو ختم کردیا تو ان ممالک کے حالات ہم نے دیکھے ہیں، پاکستان کا معاشی مسئلہ کسی سے چھپا ہوا نہیں، حکومت اور ریاستی ادارے معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کے احتجاج کا اعلان ملک کے مفاد میں نہیں، سیاست سے ہمیں کوئی اختلاف نہیں، احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ک فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے پاکستان ہی آخری امید ہے۔

قومی خبریں سے مزید