وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیرِ اعظم ووبانگ گو کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ووبانگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے، انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ووبانگ کا 2006ء میں پاکستان کا دورہ اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان اور چینی عوام کے ساتھ ہیں۔