• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب سے ہزار کلومیٹر دور ہے، محکمہ موسمیات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب سے ہزار کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، ہوا کا کم دباؤ وسطی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سسٹم سے پاکستان کے ساحلی علاقے کو فی الحال خطرہ نہیں، سسٹم کے زیر اثر تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین اور سجاول میں کل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ 2 سے 3 دن تک شدید گرم اور خشک رہے گا۔

کراچی میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید