شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ چین کا 15رکنی، کرغزستان کا 4 اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جناح کنونشن سینٹر اسلام آ باد کا دورہ کیا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔