• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ہے، ہمارا مطالبہ ہے سابق وزیرِ اعظم سے ان کے ڈاکٹر کی ملاقات کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے جاری کاروائیاں غیر قانونی ہیں، آئینی ترمیم کے لیے ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، ان کے اہل خانہ پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان کے گھر والوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آئینی ترمیم اس طرح پاس کرانی ہے تو پھر حکومت کو شرم آنی چاہیے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کیا ایسی جمہوریت ہوتی ہے، ارکان کو اغواء کیا جاتا ہے، ہم اس طرح آئینی ترمیم کے بالکل خلاف ہیں اور مزاحمت کریں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم قانون کے مطابق پاس کرانی ہے تو پھر مشاورت ہو، ممکن ہے ہم سپورٹ کریں یا اختلاف کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی ان کارروائیوں کی وجہ سے دوسرے علاقوں میں چلے گئے ہیں، یہ کارروائیاں بند کی جائیں اور قانون کے مطابق ترمیم لائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید