• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مظاہرین نے پولیس کی ایک موبائل کو آگ لگا دی


فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

کراچی میں میٹروپول کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی،  مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کی 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا،  مظاہرین نے پولیس کی ایک موبائل کو آگ لگا دی۔

کراچی پریس کلب پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا، مظاہرین نے پتھراؤ کیا، پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

سندھ رواداری مارچ کے درجنوں شرکاء کو حراست میں لے لیا گیا، پریس کلب سے ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن پاکستان کی جنرل سیکریٹری زہرا خان سمیت کئی افراد حراست میں لیے گئے۔

 گرفتار افراد کی رہائی کے لیے آرٹلری میدان تھانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس کے قریب مذہبی جماعت کے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کسی نے بھی قانون ہاتھ میں لیا تو کارروائی کی جائے گی۔

 کراچی میں انتظامیہ نے مختلف جماعتوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے ۔

قومی خبریں سے مزید