قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ غزہ کے 27 فلسطینی میڈیکل طلباء کا پہلا گروپ پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا۔
پاکستانی سفارت خانہ قاہرہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی طلباء جنگ زدہ غزہ کے 192 فلسطینی میڈیکل طلباء کے گروپ کا حصہ ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فلسطینی طلباء پاکستان کے طبی اداروں میں میڈیکل، ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔ فلسطینی طلباء کو پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز میں مکمل فنڈنگ کے تحت تعلیم جاری رکھنے کی سہولت دی جائے گی۔