متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری دیرینہ جدوجہد آرٹیکل 140 اے کی بحالی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج حکمران اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کا وفد یہاں آیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور آنے والے مستقبل میں ملک کی خوشحالی کےلیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ان کے آئینی ترامیم پر آرٹیکل 140 اے اور ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں سمیت مختلف امور پر بات ہوئی۔
خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کی دیرینہ جدوجہد آرٹیکل 140 اے کی بحالی ہے۔