• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ نے اسرائیل میں ڈرون حملہ کردیا، سائرن نہ بج سکے

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کردیا جس میں 40 سے زیادہ اسرائیلی زخمی ہوگئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے بین یامین کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے، حملے کے وقت ایمرجسنی سائرن بھی نہیں بج سکے۔

اسرائیلی فوج اس بات  کی تحقیقات کر رہی ہے کہ حملے سے پہلے وارننگ سائرن کیوں فعال نہیں کیے گئے؟

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے شمالی غزہ پر 9 دن سے جاری محاصرے میں کم از کم 300 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ زمینی حملے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی محصور ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسرائیل کی فضائیہ نے لبنان میں بمباری میں اضافہ کردیا۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 42 ہزار 227 افراد شہید اور 98 ہزار 464 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید