• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں ڈرون حملے، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 67 زخمی ہوگئے

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر حیفا میں ڈرون حملے کیے گئے جس میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بن یامین کے علاقے میں  دھماکے ہوئے ہیں، جس میں کم ازکم 67 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی پہنچے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب  حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی شہر میں ڈرون حملے کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر بھی اسرئیلی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے شمالی غزہ پر 9 دن سے جاری محاصرے میں کم از کم 300 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ زمینی حملے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی محصور ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسرائیل کی فضائیہ نے لبنان میں بمباری میں اضافہ کردیا۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 42 ہزار 227 افراد شہید اور 98 ہزار 464 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل میں7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 200 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید