مجوزہ آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا وفد شہری رحمان کی قیادت میں آج ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات آج صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔
ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوں گے۔
علاوہ ازیں اتوار کو مسلم لیگ ن کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم، آرٹیکل 140 اے اور ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔