لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تاہم دیگر ملزمان حاضری کے لیے پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے ۔
مقدمات میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڈ میں، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ نمبر 1271/23 تھانہ گلبرگ میں، ریس کورس تھانے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ نمبر 852/23 اور سرور روڑ تھانے میں مقدمہ نمبر 103/23 درج ہے۔