پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین رہنماؤں کی راہداری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس فہیم ولی نے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور صنم جاوید کی 3 نومبر تک کی جبکہ عالیہ حمزہ کی 8 نومبر تک کی راہداری ضمانت منظور کی ہے۔