• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ آئینی ترمیم: ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مجوزہ آئینی ترمیم پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

کراچی سے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے 140 اے کے بلدیاتی آئینی ترمیمی بل کی تعریف کی۔ جمہوریت کی مضبوطی اور اختیارات کی منتقلی کےلیے بل کے نکات اہم ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ بل پر اتفاق رائے کےلیے سب جماعتوں سے بات چیت کی جائے۔ مجوزہ آئینی پیکج کی منظوری کے بعد بلدیاتی ترمیمی بل کو ایوان میں لائیں۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ پی پی اور مسلم لیگ ن ایوان میں بلدیاتی ترمیم لائیں اور سپورٹ کریں۔ 

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے بل پر اعلیٰ قیادت سے بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا جلد ایم کیو ایم مرکز کے دورے کا بھی امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی کے فنڈز اور کے ایم سی میں ترقیاتی اسکیموں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید