• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: طالبہ پر گارڈ کے مبینہ تشدد کیخلاف احتجاج، 24 طلباء، 4 پولیس اہلکار زخمی


لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی کالج میں طالبہ پر سیکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد کے خلاف طالبات کی جانب سے احتجاج  کیا گیا، تصادم میں 24 طلباء اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کی تصدیق نہیں ہوسکی، پولیس حراست میں موجود سکیورٹی گارڈ واقعہ سے انکاری ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔

طلباء کا الزام ہے کہ واقعہ بیسمنٹ میں پیش آیا، کیمرے توڑ کر ان کی ویڈیو ضائع کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کالجز پنجاب نے گلبرگ کے نجی کالج کی رجسٹریشن معطل کردی۔

 اس معاملے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج کے جس گارڈ پر الزام لگایا گیا ہے وہ کل سے حراست میں ہے، ابھی تک کسی بچی یا کسی اور کی طرف کوئی شکایت پولیس میں رپورٹ نہیں ہوئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ایک لمحے کی رپورٹ لے رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید