اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او) میں شرکت کے لیے کل رکن ملکوں سے شرکا پاکستان پہنچیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کل مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے اور 16 اکتوبر کی صبح تمام مہمانوں کو کانفرنس میں خوش آمدید کہیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم اور کانفرنس کے شرکا کا گروپ فوٹو ہوگا۔
وزیر اعظم تقریب سے افتتاحی خطاب کریں گے، وزیراعظم کی تقریر کے بعد دیگر رہنما تقاریر کریں گے۔ تقاریر کے بعد تمام رہنما دستاویز پر دستخط کریں گے۔
ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار 16 اکتوبر کی شام کو ایس سی او سیکریٹری جنرل کے ہمراہ میڈیا کو بیان دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 16 اکتوبر کو مہمانوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا جائے گا۔