بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی کی ہدایت پر بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رواں ماہ ِ جولائی کے دوران تھانہ قائم پورپولیس نے محمد اقبال کے قبضہ سے 5کلو15گرام اور خان محمد کے قبضہ سے 234گرام چرس جبکہ نذر حسین سے 100لیٹر دیسی شراب ،تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے فیض محمد سے 1290گرام چرس، تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے غلام فرید سے 1280گرام چرس، تھانہ عنائتی پولیس نے ذوالفقار کے قبضہ سے 1240گرام چرس، منظور کے قبضہ سے 500لیٹردیسی شراب اور ذوالفقارکے قبضہ سے 100لیٹر شراب معہ چالوبھٹی، تھانہ کوتوالی پولیس نے ریاض کے قبضہ سے 1500گرام چرس، سٹی حاصل پور پولیس نے محمد اظہر کے قبضہ سے257گرام اور عبدالجبار کے قبضہ سے110گرام چرس، تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے قیصر کے قبضہ سے 130گرام، شاکر کے قبضہ سے120گرام چرس اور ریاض کے قبضہ سے40لیٹر شراب، تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے فیاض کے قبضہ سے400گرام چرس، تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے بابر کے قبضہ سے150گرام چرس، اصغرکے قبضہ سے50لیٹر شراب، اللہ وسایا اور جند وڈء کے قبضہ سے 20لیٹر شراب، تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے فیاض کے قبضہ سے 25لیٹر شراب، صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے امجد کے قبضہ سے 15لیٹر شراب معہ چالو بھٹی، تھانہ عباس نگر پولیس نے محمد نواز کے قبضہ سے50لیٹر شراب معہ چالوبھٹی، تھانہ سول لائینز پولیس نے یوسف کے قبضہ سے10لیٹر شراب، تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے صادق کے قبضہ سے40،رانجھے خان اور رازق کے قبضہ سے30/30لیٹر شراب معہ چالوبھٹی، تھانہ اوچشریف پولیس نے غلام فرید، قیصراور اعجازکے قبضہ سے بالترتیب600،200،100لیٹر دیسی شراب اور 3 چالوبھٹیاں برآمدکیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرنے والے تھانہ جات نے ملزمان کے خلا ف امتناع منشیات کے تحت مقدمات درج کرلئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔