• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،کسان اتحاد کے صدر سمیت 300افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئےمراسلہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ انجینئر میلسی کنال سرکل ملتان کی جانب سے آر پی او بہاولپور کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ ایگزیکٹو انجینئر اسلام ہیڈ ورک ڈویژن کی جانب سے تحریری طورپر مطلع کیاگیاہے کہ کسان اتحاد کے صدر افتخار چوہدری نے اپنے 300 ساتھیوں سمیت ان کے اور سب ڈویژن آفیسر کے گھر دھاوا بول دیا، غیر اخلاقی زبان کااستعمال کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ایگزیکٹو انجینئر اسلام ہیڈ ورک نے اس حملے کے بعد اسلام ہیڈورک ڈویژن کو خطرے میں قرار دیاہے لہٰذا صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ڈی پی او کوہدایت کی جائے کہ وہ فوری طورپر حملہ آوروں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کریں۔ 
تازہ ترین