• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او اجلاس، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے لیے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ پارک روڈ کو بنی گالہ سے اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بند ہیں جبکہ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بھی بند ہے۔

اس کے علاوہ بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید