• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیرِ خارجہ کے آنے سے تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑیگا: ملیحہ لودھی

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی—فائل فوٹو
سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی—فائل فوٹو

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان آنے سے تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑے گا۔

ملیحہ لودھی نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات جس طرح کے ہیں، ویسے ہی رہیں گے۔

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایس سی او سمٹ سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایس سی او کے اہم ممبر روس اور چین ہیں۔

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی ترجیحات میں اولین ترجیح چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہے۔

قومی خبریں سے مزید