سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے اصلاح پسند صدر کا انتخاب کیا ہے، جسے بڑے معاشی چیلنج کا سامنا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسعود پزشکیان کا صدر منتخب ہونا ایران، خطے اور دنیا کےلیے مثبت پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصلاح پسند صدر کے انتخاب کے باوجود ایرانی پارلیمنٹ اب بھی ہارڈلائنرز کے کنٹرول میں ہے، ایران میں حتمی فیصلے کا اختیار آیت اللّٰہ خامنہ ای کے پاس ہے۔
سابق پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن نے شروع میں ایران پر پابندیوں پر نظرثانی کی کوشش کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی پابندیوں سے ایران کے عوام کو معاشی مشکلات رہی ہیں، نئے صدر کو بھی بڑے معاشی چیلنج کا سامنا ہے۔