لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ کیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، دیواریں اونچی ہونے کے باعث کریکر گھر کے اندر نہ جا سکا۔
نثار کھوڑو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت نثار کھوڑو لاڑکانہ میں موجود نہیں تھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے ایس ایس پی لاڑکانہ روحیل کھوسہ سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کرفرار ہوئے، ان کی تلاش جاری ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا کسی سے ڈرنے والا نہیں۔
دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کریکر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔