بھارت میں آٹو رکشہ اور گاڑی کی ٹکر پر جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے دوران رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کے تشدد سے کار سوار ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو پیش آئے واقعے میں کار کے اوور ٹیک کرنے پر 28 سالہ کار سوار اور رکشہ ڈرائیور کے درمیان لڑائی ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ اور گاڑی کی ٹکر کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کو بلا کر کار سوار کو اس کے ماں باپ کے سامنے مار مار کر شدید زخمی کر دیا۔
ممبئی پولیس کے مطابق اسپتال لے جانے پر تشدد کا شکار کار سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو 22 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔