چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات آج شام ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئینی ترامیم اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہو گی۔
دوسری جانب ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2007ء سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، میثاقِ جمہوریت میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر ہے، آئینی عدالت کے لیے مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آئینی عدالت سے متعلق دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مؤقف رہا ہے۔