• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریسنگ روم میں بھارت کیخلاف میچ پر بات کرنے پر پابندی ہے، محمد حارث

ڈرسنگ روم میں بھارت کی بات کرکے پریشر نہیں بنانا چاہتے، محمد حارث - فوٹو: سوشل میڈیا
ڈرسنگ روم میں بھارت کی بات کرکے پریشر نہیں بنانا چاہتے، محمد حارث - فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان شاہینز ٹیم کے کپتان محمد حارث کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں بھارت کے خلاف میچ پر بات کرنے پر پابندی عائد ہے۔ ایمرجنگ ایشیاء کپ میں ہدف صرف بھارتی نہیں بلکہ تمام ہی ٹیمیں ہیں۔ ڈرسنگ روم میں بھارت کی بات کرکے پریشر نہیں بنانا چاہتے۔

خیال رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز 19 اکتوبر سے اومان میں بھارت اے سے مقابلہ کرے گی۔

نیشنل اسٹیدیم میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان شاہینز ٹیم کے کپتان محمد حارث نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ میں صرف بھارتی ٹیم سے ہی مقابلہ نہیں ہے وہاں اور بھی ٹیمیں ہیں، سب کو ہی شکست دینا ہوگی۔

محمد حارث نے بتایا کہ انہوں نے اور کوچ عمر رشید نے ڈرسنگ روم میں بھارت سے مقابلے پر بات کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے کیونکہ کوچ عمر رشید سخت مخالف ہیں کہ ڈرسنگ روم میں صرف بھارتی ٹیم سے مقابلے پر بات کی جائے، بھارت کیخلاف میچ کا سوچ کر کھلاڑیوں پر پریشر آجاتا ہے بھارت کا پریشر پلیئرز پر نہیں ڈالنا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بطور کپتان اور ہیڈ کوچ نے بھارت کے حوالے سے بات کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

قومی ایمرجنگ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے تیاریاں بھرپور ہیں۔ امید ہے اپنے ٹائٹل کو ڈیفنڈ کر سکیں گے۔ صرف بھارت ہی پر فوکس نہیں ہوگا دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی مقابلے ہیں ہر ٹیم کیخلاف ہمارا پلان الگ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی کپتان تھا، ابھی تک کپتانی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ پی سی بی نے مجھے مختلف ٹیموں کا کپتان بنایا ہے، میرا فوکس ایمرجنگ ایشیا کپ پر ہے کپتانی کا ابھی نہیں سوچا۔

اپنی بیٹنگ پوزیشن پر بات کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں کھیلوں گا۔ پاکستان شاہینز میں اوپننگ پیئر کا مسئلہ ہے اس لیے اوپننگ کروں گا۔ ہمارے کھلاڑی فٹ ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس بھرپور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینز اور ویمنز ٹیم کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ہمارا پورا فوکس ایمرجنگ ایشیا کپ پر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم شکست سے نہیں ڈرتے، ایمرجنگ میں سیکھنا اہم ہے، ایمرجنگ ٹیم کی کپتانی کرنا مختلف تجربہ ہے۔ چیمپئنز ون ڈے کپ میں سینئر کھلاڑیوں کی بھی کپتانی ہے۔

محمد حارث نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ کرکٹ پر فوکس ہے، فرسٹ کلاس کے میچز کھیلنے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ 18 اکتوبر سے اومان میں شروع ہوگا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم آج رات اومان کےلیے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم پہلا میچ 19 اکتوبر کو بھارت اے کے خلاف کھیلے گی۔

خیال رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ میں 23 سال سے زائد عمر کے چار پلیئرز کھیل سکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید