• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ، محمد حارث پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد حارث اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ ٹیم 16 اکتوبر کو عمان روانگی سے قبل 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ شاہینز کا مقابلہ 19 اکتوبر کو اپنے افتتاحی میچ میں بھارت اے سے ہوگا۔ منتخب پلیئرز میں محمد حارث (کپتان ) عبدالصمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، حسیب اللہ ، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم، یاسر خان اور زمان خان شامل ہیں۔