• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کا پہلا چار روزہ میچ ڈرا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد کلب میں پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان کھیلا گیا پہلا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ میچ کے چوتھے اور آخری دن جمعے کوبنگلہ دیش اے نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر153رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے سبب کھیل روک دیا گیا تھا جس کے بعد کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز 367 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔اس طرح اسے مہمان ٹیم پر 245 رنز کی برتری حاصل ہوگئ تھی۔ تیسرے دن جمعرات کو بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا۔ جمعے کوآخری دن بنگلہ دیش اے نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اسے 57 اوورز بیٹنگ کے لیے ملے ، تاہم صرف 39.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔بنگلہ دیش اے کی طرف سے نعیم حسن نے 55 رنز اسکور کیے۔ذاکر حسن نے 33 رنز بنائے۔میرحمزہ اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ اسلام آباد کلب میں 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید