نئی دہلی سے امریکی شہر شکاگو جانے والے بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا کی پرواز کو کینیڈا کے شہر ایکالوئٹ کے ایئرپورٹ پر اُتار لیا گیا۔
کینیڈین ایئرپورٹ پر الگ مقام پر کھڑے طیارے کی تلاشی لی گئی، ایئر لائن کے مطابق طیارے میں بم ہونے کی دھمکی سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام مسافر خیریت سے ہیں، حالیہ دنوں میں کئی بار ایئر انڈیا کے طیاروں میں بم ہونے کی غلط اطلاعات سوشل میڈیا پر دی گئی ہیں۔