• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ نہیں، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی، میتھیو پوٹس

پارٹنر شپ توڑنا آسان نہیں تھا، بہت محنت کرنا پڑی، میتھیو پوٹس - فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس
پارٹنر شپ توڑنا آسان نہیں تھا، بہت محنت کرنا پڑی، میتھیو پوٹس - فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

انگلینڈ کے فاسٹ بولر میتھیو پوٹس نے کہا ہے کہ بیرون ملک ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ نہیں، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انگلش فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیٹرز کی پارٹنرشپ اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹنرشپ توڑنا آسان نہیں تھا، بہت محنت کرنا پڑی۔

میتھیو پوٹس کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ نہیں، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کے ایج کو سلپ فیلڈر اور وکٹ کیپر نے نہیں سنا، ایسا ہوجاتا ہے۔

میتھیو پوٹس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ریورس سوئنگ ملے گی جس سے فائدہ ہوگا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے یہاں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ کرس ووکس اور جیمی اینڈرسن نے ٹپس دیں۔ گرم موسم میں ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید