• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف 19 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی، کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری تھی، عبداللّٰہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔

ٹیسٹ میں جیت کیلئے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں: شان مسعود

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے، ہم سب بہت زیادہ پُرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔

 ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے: بین اسٹوکس

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں 3 سیمرز اور اسپنرز موجود ہیں۔

پاکستان پلیئنگ الیون

صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

انگلینڈ کی ٹیم میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید