سوشل میڈیا کےلیے مواد تخلیق کرنے والا 26 سالہ برطانوی نوجوان اسپین کے سب سے زیادہ مشہور اور بلند مقامات میں سے ایک 630 فٹ بلند تلاویرا ڈیلا رینا برج پر چڑھنے کی کوشش کے دوران گرنے سے ہلاک ہوگیا۔
اس کے ساتھ اس وقت اس کا ایک 24 سالہ دوست بھی موجود تھا اور یہ دونوں اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کےلیے یہاں شوٹنگ کرنے آئے تھے، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر 13 اکتوبر کو کشتیلا لا مانچا برج پر چڑھنے کی بھی کوشش کی تھی جس پر انھیں اس سے منسلک خطرات سے آگاہ کرنے کےلیے متعدد وارننگ دی گئی۔
تاہم وہ نہ مانے اور کیبل پر کھڑے کیے گئے اس ڈھانچے کو جو کہ 630 فٹ بلند ہے وہ اس پر چڑھنے کے دوران اتوار کی صبح گر کر ہلاک ہوگئے۔