• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بیلاروس کے وزیراعظم رومن گولوچینکو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی سطح پر شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

بیلا روس کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار کی تعریف کی۔

یورپی ملک کے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

اس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علاقائی و عالمی امور میں بیلاروس کے تعاون کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید