• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لے، امریکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر کینیڈا اور بھارت میں تنازع پر امریکا نے بھارت سے کینیڈا کے الزامات سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کینیڈا کی طرف سے قتل کی سازش کے الزامات کو سنجیدگی سے لے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ الزامات انتہائی سنگین ہیں، بھارت اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہا، انہوں نے متبادل راستا چنا ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ بھارت امریکا کا مضبوط شراکت دار ہے، امریکا بھارت کا ایسا رشتہ ہے کہ خدشات، تحفظات پر صاف شفاف گفتگو کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی دی گئی درخواست سے آگاہ ہیں۔

میتھیو ملر نے پاکستان میں جاری شنگھائی تعاون اجلاس پر کہا کہ امریکا گروپ بندیوں، ان کے انتخاب کے ہر ملک کے خود مختار حق کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کثیرالجہتی فورمز میں شرکت میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور احترام کو یقینی بنایا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید