• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیرِاعظم ملائیشیا مہاتیر محمد طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال داخل


ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ان کے مشیر نے بتایا ہے کہ 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد کو دل کے مسائل بھی ہیں، آخری مرتبہ انہیں جولائی میں بھی اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

مہاتیر محمد 1981ء سے 2003ء تک  22 سال تک وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید