مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے اجلاس بلایا ہے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ڈھائی بجے ہو گا۔
انہون نے کہا ہے کہ تمام مسلم لیگی سینیٹرز آج شام تک اسلام آباد میں حاضری یقینی بنائیں۔
دوسری جانب مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کے لیے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل 17 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے۔